اسلامک ڈیولپمنٹ بینک جدہ کی جانب سے

اسلامک ڈیولپمنٹ بینک جدہ کی جانب سے
رافع اطہر کو ایکسیلینٹ پرفارمنس ایوارڈ

اورنگ آباد۔ ’’گورنمنٹ کالج آف انجینئرنگ اورنگ آباد (GCEA) انفارمیشن ٹیکنالوجی سالِ آخر کے طالب علم رافع اطہر شیخ متین کو اسلامک ڈیولپمنٹ بینک جدہ کی جانب سے ساتواں سالانہ ’’ایکسیلینٹ پرفارمنس ایوارڈ‘‘ مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ دہلی کے صدر امان اللہ خان کے ہاتھوں نوازا گیا۔ رافع اطہر کل ہند طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) کے ممبر ہیں۔ اس سے قبل 2010ء ؁ میں بہتر تعلیمی کارکردگی پر انہیں ’’ڈاکٹر عائشہ بنات والا ٹرسٹ ممبئی‘‘ کی جانب سے بھی ’’ایکسیلینسی ایٹ دی ایس ایس سی ایوارڈ‘‘ دیا گیا تھا۔
اسلامک ڈیولپمنٹ بینک (IDB) عالمی سطح کا یہ ادارہ عالم اسلام کی معاشی، سماجی و تعلیمی ارتقاء کے لیے کوشاں ہے۔ اس کا قیام 1975ء ؁ میں سعودی حکمراں مرحوم شاہ فیصلؒ کی نگرانی میں عمل آیا۔ اس سے 56 مسلم ممالک وابستہ ہیں۔ مسلم و غیر مسلم ممالک میں بسنے والے میڈیکل اور انجینئرنگ کے میدان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو یہ اسکالر شپ فراہم کرتا ہے۔
IDB کے تحت ہندوستان میں جو طلبہ و طالبات اسکالر شپ ہولڈرس ہیں ان میں سے بہتر تعلیمی و سماجی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے منتخبہ طلبہ پر مشتمل ساتویں سالانہ ’’ایکسیلینٹ پرفارمنس ایوارڈ تقریب‘‘ 24؍25؍دسمبر2015ء ؁ کو دہلی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر رافع اطہر کے علاوہ ریاست مہاراشٹر کے طلبہ طیب پٹھان (کالج آف انجینئرنگ پونہ)، باہا ایمن (ویشوریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ناگپور) اور شیخ ناظم (شری گرو گوبند سنگھ کالج آف انجینئرنگ ناندیڑ) کو بھی مذکورہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ مومنٹو اور نقد دس ہزار روپے پر مبنی ہے۔ مذکورہ تقریب میں سعید الظفر عالم (IDB-KSA) ، ملک محمد عمر (IDB-NZ) ، امان اللہ خان (چیئرمین مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ دہلی)، محمد اقبال ملا (سکریٹری جماعت اسلامی ہند)، مظفر علی (جنرل سکریٹری METدہلی) اور محمد فاروق (آرگنائزر MET) شریک تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں