اسرائیل میں یہودی عبادت گاہ میں حادثہ، 2 افرادہلاک، درجنوں زخمی

اسرائیل میں یہودی عبادت گاہ میں حادثہ، 2 افرادہلاک، درجنوں زخمی

 اسرائیل میں یہودی عبادت گاہ میں سِٹنگ سٹینڈ (بیٹھنے کی جگہ) گرنے سے دو  افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے، یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع یہودیوں کی عبادت گاہ میں پیش آیا۔

جیو نیوز کے مطابق حادثے کے وقت عبادت گاہ میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے،حادثے میں 10 سے 12 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق عمارت ابھی زیر تعمیر تھی تاہم اس کے باوجود یہاں مذہبی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس پر حکام نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں