ارطغرل غازی میں ’’ ترگت‘‘ کا کردار نبھانے والے اداکار کی سوشل میڈیا پر نئی پوسٹ نے شائقین کو تشویش میں مبتلا کر دیا

ارطغرل غازی میں ’’ ترگت‘‘ کا کردار نبھانے والے اداکار کی سوشل میڈیا پر نئی پوسٹ نے شائقین کو تشویش میں مبتلا کر دیا

معروف تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’ترگُت الپ‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار کی نئی پوسٹ نے اس سیریز کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

تُرگت الپ کا کردار ادا کرنے والے جنگیز جوشقون نے اپنی انسٹاگرام پر ’ارطغرل غازی‘ کے کردار کے کندھے پر کلہاڑی اٹھائے ایک تصویر شیئر کی۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’میں جانباز ہوں۔‘

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ’ترگت الپ‘ کے کسی نئے پراجیکٹ کی تصویر ہے جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ جنگیز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورلش عثمان‘ میں دوبارہ انٹری دیں گے۔

‘کورلش عثمان‘ کے دیکھنے والوں کو ’ترگت الپ‘ کی اس سیریز میں بھی انٹری کا بےصبری سے انتظار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں