اردو فلک اور انٹر کلچرل وومن گروپ کی آن لاء پارٹی

رپورٹ نمائندہء خصوصی
گذشتہ بدھ کے شام انٹر کلچرل وومن گروپ اور اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی جانب سے خواتین اور بچوں کی آن لاء پارٹی منعقد کی گئی۔ اس پروگرام میں خواتین نے بچوں کے ساتھ شرکت کی۔پروگرام کا دورانیہ دو گھنٹے تھا۔ آن لائن تقریب لا مقصد ناروے میں بسنے والے پاکستانی بچوں کے اپنی تۃذیبی روایات کے ساتھ ساتھ نارویجن ماحول کو بہتر طور پر سمجھ کر اس میں فعال کردار ادا کرنا تھا تاکہ یہ بچے مستقبل میں اچھے نارویجن مسلمان شہری کے طور پر اپنی شخصیت کو نکھار سکیں۔اس طرح بچے اپنی مثبت تہذیبی روایات جن میں بڑوں کا احترام، مناسب لباس کا انتخاب، غیر مسلموں اورہمسائیوں کے حقوق،میل جول اور احترام کے عملی طریقے سیکھیح سکیں گے۔جو انہیں ایک مضبوط شخصیت کی تعمیر میں مددگار ہوں گے۔

دو گھنٹے دورانیہ کے اس پروگرام میں عید الفطر اور ناروے کے قومی دن کی اہمت کے حوالے سے مختلف موضوعات پر سرگرمیوں میں شرکاء نے حصہ لیا۔پروگرام کی میزبان ی شازیہ عندلیب اور ڈاکٹر شہلا گوندل نے کی جبکہ انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہ غزالہ نسیم صاحبہ مہمان خصوصی تھیں۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ جس کے بعد بچوں نے باری باری مختلف اردو اور نارویجن نظمیں سنائیں۔اس کے بعد خواتی نے عید کے حوالے سے دلچسپ واقعات اور یادگار عیدوں کے قصے سنائے۔اس کے بعد ڈاکٹر شہلاء نے بچوں سے عید کے حوالے سے کئز کے سوالات پوچھے۔جوابات دینے والے بچوں کو آن لائن عیدی بھی دی گئی۔
اس مرحلے کے بعد خواتین نے اپنے بچوں کی تعلیمو تربیت اور بڑوں کے احترام کے بارے میں گفتگو کی۔پرگرام میں شریک روزی مرزا نے کہا کہ گو ناروے میں ہمارے معاشرے کی طرح بڑوں کا احترام نہیں کیا جاتا لیکن یہاں کے اساتذہ ہمارے بچوں کا بڑوں سے احترام سے پیش آنے کے رویے کو بہت پسند کرتے ہیں اور اکثر خواہش کرتے ہیں کہ انکے بچوں کو بھی بڑوں سے ایسے ہی پیش آنا چاہیے گو کہ مجموعی طور پر نارویجن افراد بہت خوش اخلاق اوع ملنسار ہیں۔
پروگرام کے اختتام میں غزالہ صاحبہ نے تنظیم کے اس سال کے پراجیکٹس کے بارے میں بتایا اور پروگرامک ا اختام ہوا۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں