اخباروں کا شکریہ

اخباروں میں شعر، شاعری، غزل کا رشتہ بہت پرانا ہے۔ دوستی، خلوص اور مان بڑے پیارے رشتے ہیں لیکن بعض اوقات ان خوبصورت رشتوں میں کہیں نہ کہیں کمی رہ جاتی ہے اور جب یہ رشتے کسی انسان س کمی برتیں تو شاعری ہی سے جو ہمارے ٹوٹے ہوئے دلوں پر تسلی اور امید کے کرن بن کر ہمارے ساتھ رہتی ہے جب سارے رشتے ایک ایک کرکے ساتھ چھوڑ جائیں تو شاعری بڑی خاموشی سے ہماری سکھی سہیلی دوست اور ہمراز بن جاتی ہے۔ یہ شاعری کبھی بادل کبھی بارش کبھی ہوا کبھی خوشبو اور کبھی کبھی پھول بن جاتی ہے۔ قارئین ، شعر، شاعری، غزل، قطعات بہت دلچسپی سے پڑھتے ہیں کیونکہ شاعری سچ بولتی ہے جو جذبات و احساسات کو بیان کرتی ہے دل بے اختیار پکار اُٹھتا ہے ایسا لگتا ہے شاعری نے دریا کو کوڑے میں بند کیا ہے۔ مشاعرے میں لوگوں کا اوجھم اس لیے رہتا ہے شاعر حضرات شاعری کے ذریعے سیاست دانوں کو جوتا کمبل میں لپیٹ لپیٹ کر مارتے ہیں۔ اخبار کے ایڈیٹر صاحب جملہ افراد اسٹاف اور قارئین کو نیا سال نیک خواہش کے ساتھ مبارک ہو۔
پارٹی بدل گئی سیاست داں بدلے گئے
حالات اپنے شہر کے یکسر بدل گئے
فساد تو اب رسم و رواج بن گئے
اچھے دن کے انتظام میں کیلنڈر بدل گئے
آصف پلاسٹک والا
ربانی ٹاور، آگری پاڑہ، ممبئی11-
موبائل: 9323793996
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ لکھیں