اتنی شدید سردی کہ 13 گھنٹے تک ہوائی جہاز کا دروازہ ہی نہ کھولا جاسکا، مسافر اندر قید

اتنی شدید سردی کہ 13 گھنٹے تک ہوائی جہاز کا دروازہ ہی نہ کھولا جاسکا، مسافر اندر قید

گزشتہ روز امریکی ایئرلائنز کی ایک پرواز کو کینیڈا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی لیکن وہاں انتہائی سردی کے باعث جہاز کا دروازہ ہی نہ کھل سکا اور مسافر 15گھنٹے تک اندر ہی پھنسے رہے۔ دی مرر کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائنز کی یہ پرواز ریاست نیوجرسی کے شہر نیوارک سے ہانگ کانگ جا رہی تھی کہ اچانک ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو جانے پر اسے کینیڈین صوبے نیوفاﺅنڈ لینڈ میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق نیوفاﺅنڈلینڈ میں اس جہاز نے ایک دورافتادہ فوجی ایئربیس پر لینڈنگ کی جہاں درجہ حرارت منفی 30ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم تھا، جس کی وجہ سے جہاز کا دروازہ منجمد ہو کر رہ گیا اور 15گھنٹے تک نہ کھل سکا۔ جہاز میں اڑھائی سو مسافر سوار تھے جو 16گھنٹے کے اس سفر پر روانہ ہوئے تھے لیکن پرواز بھرنے کے ساڑھے تین گھنٹے بعد ہی ہنگامی لینڈنگ کی نوبت آنے پر وہ اس اذیت سے دوچار ہو گئے۔ جہاز کی لینڈنگ کے بعد اندر بھی درجہ حرارت انتہائی کم ہو گیا جس پر عملے نے مسافروں کو کمبل فراہم کر دیئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں