آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشن محترمہ نائلہ چوہان کا خیر مقدم

رپورٹ ،محمد علی
کینبرا
پاکستان آسٹریلیا فرینڈ شپ آرگنائیزیشن(PAFA) کی جانب سے کمیونٹی ہال میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا ۔اس کثیر ثقافتی شام میں
کینبرا میں حال ہی میں تعینات کی گئی مس نائلہ چوہان کی تعیناتی پر انہیں بھر پور مبارک باد دی گئی۔ اانہیں پاکستانی اور آسٹریلوی دھنوں میں خیر مقدم کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان آسٹریلیا فرینڈ شپ آرگنائیزیشن کے نائب صدر جناب محمد علی کے نائب صدر نے کہا کہ ہمیں اپنے اپے حق اور تعلیم کے راستے میں آنے والی رکاوٹوں سے نبرد آزماء ہونا چاہیے ۔اس موقع پر انہوں نے ملالہ کی خدمات کو بھی سراہا۔ جسے پاکستان کی ڈپٹی ہائی کمشنر عاصمہ ربّانی کی جانب سے بھی تقویت ملی۔محترمہ نائلہ چوہان نے اس موقع پر پروگرام منعقد کرنے پر آرگنائیزیشن کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقعہ پر آسٹریلیا میں تعینات پاکستان کے سابق ہائی کمشنر جناب خضر حیات نیازی نے نئی پاکستانی ہائی کمشنر کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ایک بہترین سفارت کار ثابت ہوں گی۔
محترمہ نائلہ چوہان نے آسٹریلیا میں اپنی تعیناتی اور خیر مقدم پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہاں موجود ہر پاکستانی ملک کا سفارت کار ہے ۔اس لیے انہیں اپنے آپ کو رول ماڈل کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
جبکہ مسٹر رضا زیدی جنرل سیکرٹری پی اے اے ایف نے تمام پاکستانیوں کا خیر مقدم کیا۔تنظیم کے وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر زبیر نے قرآن حکیم کی پر اثر تلاوت کی۔
مسٹر علی خرم آرگنائیزیشن کے پریذیڈنٹ نے نئی ہائی کمشن کا تعارف کروایا اور اس موقع پر کیک کاٹا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت میرا ملک مشکل حالت سے گزر رہا ہے تاہم میں نا امید نہیں بقول شاعر
میرے مستقبل سے مایوس نہ و میرے پیر وجواں
اسی تخریب سے نکلیں گے تیری تعمیر کے عنواں

اپنا تبصرہ لکھیں