آدمی نے زندگی کا پہلا گھر خرید لیا، لیکن موقع پر پہنچا تو وہ صرف 30 سینٹی میٹر زمین کا ٹکڑا نکلا

آدمی نے زندگی کا پہلا گھر خرید لیا، لیکن موقع پر پہنچا تو وہ صرف 30 سینٹی میٹر زمین کا ٹکڑا نکلا

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص نے زندگی کا پہلا گھر خریدا اور جب وہ موقع پر پہنچا تو یہ دیکھ کر اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی کہ وہ گھر محض 30سینٹی میٹر چوڑی ایک پٹی تھی جس کی لمبائی 30میٹر تھی۔ اس جگہ پر گھر اور کوئی ایک کمرہ تو کیا دیوار ہی بمشکل بن سکتی تھی۔ 7نیوز کے مطابق اس شخص کا نام کیرویل ہولنیس تھاجس نے یہ جگہ 13ہزار ڈالر (تقریباً 20لاکھ 32ہزار روپے) میں ایک آن لائن بولی میں خریدی تھی۔

بولی میں یہ جگہ خریدنے پر کیرویل بہت خوش تھا لیکن اپنے گھر کی جگہ پر پہنچنے پر اس کی تمام خوشی غارت ہو گئی جب اس نے دیکھا کہ اس کا خریدا گیا گھر ایک تنگ پٹی ہے جس کی اصل قیمت محض 72ڈالر (تقریباً 11ہزار روپے)ہے۔ یہ جگہ دو گھروں کے بیرونی راستے کے درمیان بچی ہوئی خالی جگہ تھی۔

اس معاملے پر کیرویل کا کہنا ہے کہ ”اب اگر میں انتقام لینے پر آﺅں تو اپنی ایئرسپیس حاصل کرنے کے لیے ان دونوں گھروں کی درمیانی دیوار توڑ ڈالوں لیکن ایسا کرنے سے مجھے کیا حاصل ہو گا۔ اس جگہ پر میں گھر تو تعمیر کر نہیں سکتا۔ بولی کرانے والی ویب سائٹ اس جگہ کی جو تصویر پوسٹ کر رکھی تھی اس میں یہ دونوں گھر بھی دکھائی دے رہے تھے اور میں سمجھا کہ میں ان دونوں میں سے ایک گھر خرید رہا ہوں۔ انہیں واضح کرنا چاہیے تھا کہ وہ یہ درمیانی جگہ فروخت کر رہے ہیں۔“

اپنا تبصرہ لکھیں