آئس لینڈ جانے والے نارویجن سیّاح قرینطینہ کی پابندی سے مثتثنی

چار ممالک کے سیاح وبائی مرض کے ٹیسٹ اور قریطینہ میں جانے سے مثتثنیٰ

آٰ ئس لینڈ کے حکام نے ناروے سے آئس لینڈ جانے والے نارویجن سیّا حوں کو کورونا کے ٹیسٹ اور قریطینہ میں جانے کی پابندی سے مثتثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ ہم نے یہ فیصلہ ان چاروں ممالک سے ملنے والے تجزیے اور معلومات کی بنیاد پہ کیا ہے۔یہ بات آئس لینڈ کے چیف وبائی امراض منے اپنی سرکاری ویب سائٹ پہ تحریرکی۔
ان چار ممالک میں ناروے کے علاہ ڈنمارک، فن لینڈ اور جرمنی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ منتخب کردہ ممالک میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بہت کم ہے اور یہاں اس سے متاثر ہونے کے امکانات بھی کم ہیں۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ سیاحوں پر یہ پابندی بھی برقرار ہے کہ پچھلے چار دنوں میں انہوں نے وبائی مرض کے ہائی رسک علاقوں میں سفر نہ کیا ہو۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں