وزیر اعظم کی تنخواہ کے بارے میں غلط خبر نشر کرنے والے ٹی وی چینل کوبڑی سزا سنادی گئی

وزیر اعظم کی تنخواہ کے بارے میں غلط خبر نشر کرنے والے ٹی وی چینل کوبڑی سزا سنادی گئی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے وزیر اعظم کی تنخواہ کے حوالے سے غلط خبر چلانے والے ٹی وی چینل پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی تنخواہ میں ان کے خرچے پورے نہیں ہوتے ، اس بیان کے بعد نجی ٹی وی چینل نے گزشتہ ماہ کے اختتام پر وزیر اعظم عمران خان کی تنخواہ میں اضافے کی خبر چلائی تھی ۔

تنخواہ میں اضافے کی خبر نشر ہوتے ہی وزیر اعظم ہاﺅس کے ترجمان نے اس کی تردید کردی تھی اور کہا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب وزیر اعظم نہ صرف ہر ممکنہ طریقے سے حکومت کے اخراجات میں کمی لانے کی مہم چلا رہے ہیں اور جس کا آغاز انہوں نے اپنی ذات سے کیا ایسی بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کی تشہیر نہایت افسوس ناک ہے۔

تنخواہ کے حوالے سے خبر نشر ہونے کے بعد پیمرا کو شکایت بھی کی گئی تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے جمعہ کے روز ٹی وی چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں