بہن کواس کاحق دیں، آپ زمین کوقبرمیں ساتھ لے کرنہیں جاسکتے:وارثت میں حق نہ دینے سے متعلق کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

بہن کواس کاحق دیں، آپ زمین کوقبرمیں ساتھ لے کرنہیں جاسکتے:وارثت میں حق نہ دینے سے متعلق کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

وارثت میں بہنوں کوحق نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے وہاڑی کی خاتون کو 1126 کنال اراضی پرقبضہ دینے کاحکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ نے ساری زندگی اپنی سگی بہن کورلایاہے، آپ زمین کوقبرمیں ساتھ لے کرنہیں جاسکتے۔

تفصیلات کے مطابق وارثت میں بہنوں کوحق نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں کی۔اس موقع پر خاتون نے عدالت میں موقف اپنایا کہ 1952 میں والدنے بہن بھائیوں کے درمیان شرعی طورپرجائیدادتقسیم کی لیکن والدکی وفات کے بعدبھائیوں نے حصہ دینے سے انکارکردیا۔جس پر چیف جسٹس نے خاتون کے بھائی سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بتائیں کس قانون کے تحت بہن کواسکاحق نہیں دیا؟ آپ زمین کوقبرمیں ساتھ لے کرنہیں جاسکتے، آپ نے ساری زندگی اپنی سگی بہن کورلایاہے، ایک ہفتے میں اپنی بہن کواس کاحق دیں۔ چیف جسٹس نے وہاڑی کی خاتون کو 1126 کنال اراضی پرقبضہ دینے کاحکم دے دیا اور اراضی کاقبضہ خاتون کودےکررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں