بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز 2014ءکے موقع پر پاکستان نے پہلی بار ایک ایسی بندوق ”پوف آئی“ پیش کی ہے جس کی نالی 90 ڈگری زاویے تک گھوم کر دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
گھوم کر نشانہ بنانیوالی بندوق ، دشمن پریشان waseem hyder
رپورٹ وسیم ساحل
اس بندوق کو بنانے والے ادارے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود نے بتایا کہ اسرائیل کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے جو یہ خودکار اور جدید بندوق بنا رہا ہے۔ انسداد دہشت گردی کے لئے ہونے والی دو بدو جنگ میں یہ اہم ترین ہتھیار ہے۔ یہ بندوق ”کلوز کوارٹر کمبیٹ ویپن“ نظام کا حصہ کہلاتی ہے اور عمارتوں کے اندر چھپے دشمن کو محفوظ طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس بندوق کی 90 ڈگری تک گھومنے والی نالی اور اس پر لگے کیمرے بندوق بردار کوموقع دیتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو خطرے میں ڈالے بغیر نہ صرف دیوار کی دوسری طرف چھپے دشمن کو دیکھ سکتا ہے بلکہ اسے نشانہ بھی بنا سکتا ہے۔ یہ ہتھیار خاص طور پر انسداد دہشت گردی کے آپریشنز میں استعمال ہوتی ہے۔
پی او ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوجی شمالی وزیرستان آپریشن کے دوران بھی یہ بندوق کامیابی کے ساتھ استعمال کر رہی ہے۔ ان حکام کا کہنا ہے کہ ”پوف آئی“ صرف انسداد دہشت گردی کے خصوصی دستوں کے حوالے کی گئی ہے اور صرف تربیت یافتہ کمانڈو ہی اسے استعمال کرتے ہیں۔
درست کہا شبانہ سمجھ تبھی لگے گی جب اسکی دوسری قسط لگے گی۔ تبصرہ کا شکریہ ہمارے ساتھ رہیں۔