اپنا خیال رکھیئے گا۔

ڈاکٹر شہزاد بسرہ

Take Care

By Dr.Shehzad Basra
TC
Take Care
اپنا خیال رکھیئے گا۔
گئے وقتوں میں جب Take care کا رواج نہیں تھاتو اپنے پیاروں کو خداحافظ کہتے وقت لوگ بڑے پیار اور محبت سے کچھ ایسے جملے کہا کرتے تھے۔
اللہ تمہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے
خدا تمہارا نگہان ہو
لو بیٹا میں تمہیں امام ضامن باندھ دوں
خدا تمہارا حامی و ناصر ہو
پہنچتے ہی خیریت کا خط ضرور لکھنا
میں تمہارے فون کامنتظر رہوں گا۔
لیکن جب سے موبائل فون اور SMSکا رواج آیا ہے۔ یہ امام ضامن ،خط ، فون وغیر ہ وغیرہ اب قصہ پارینہ بن گئے ہیں ۔ پہلے کبھی کبھار ہی موقع آتا تھا ۔ کہ کسی عزیز دوست محبوب وغیرہ کوخدا حافظ کہنے کا موقع ملتا تھا ۔ اب SMSپر 2پیسوں میں ڈھیر سارے دوست احباب اور پیاروں سے مسلسل رابطہ رہتا ہے۔ پیارے جہاں بھی جائی مسلسل رابطے میں رہتے ہیں ۔ان پیاروں میں ایسے بھی پیارے ہوتے ہیں جو بن دیکھے ہوتے ہیں ۔یہاں گھر سے رخصت کامسئلہ نہی آپ جب مسیجنگ سے اکتا جاتے ہو تو خدا حافظ کہنا چاہتے ہو توپھر انتا لمبا کون لکھے
خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔
آپ اللہ کی حفظ و امان میں رہیں وغیرہ وغیرہ
ٓانگریزی زبان نے جہاں اور بے شمار الفاظ دیئے ان میں سے یہ بھی ایک کثیر المقاصد اور کثیر الاستعمال فقرہ ہے۔
TAKE CARE
اردو ڈراموں نے Take Care کا ترجمعہ
اپنا خیال رکھئے گا۔
خوب خوب استعمال کیا۔ یہ فقرہ زیادہ تر خواتین کو استعمال کرتے دیکھا یا جاتا ہے۔ مثلاً جب سگھڑ بیوی اپنے صاحب نما نئے نیویلے شوہر کو خدا حافظ کہتی ہے تو اسکی ٹا ئی درست کرتی یا دروازے میں کوئی صاحب کو گاڑی میں بیٹھتے ہوئے دیکھتی اور بڑے لاڈ سے کہتی ہے
اپنا خیال رکھئیے گا۔
اگرچہ حقیقی زندگی میں تیوری چڑھا کر عموماً ایک شاپنگ لسٹ ہاتھ میں پکڑاتے ہوئے تنبہی انداز میں کہتی ہے۔
سب لے آنا اور ہاں جلدی آجانا
ہمیں آج تک یہ سمجھ نہیں آئی کہ اپنا خیال رکھیئے گا کا کیا مطلب ہے ۔ بھئی خیال توایک دوسرے کا رکھتے ہیں کوئی اپنا خیال کیسے رکھ سکتا ہے۔ ہمیں تو آج تک یہ سمجھ نہ آئی کہ اپنا خیال کیسے رکھیں گئے ۔ اگر یہ کہیں کہ خدا آپکا نگہبان ہو یا حامی و ناصر ہو وغیرہ تو کہنے والے یا والی کا مطلب یہ ہے کہ اگر میں پاس ہوتا یا ہوتی تو تمہارا خیال رکھتی مگر اب میں ساتھ نہیں ہونگی تو اللہ کے حوالے کہ وہ سب سے بہتر خیال رکھنے والا ہے۔ مگر فیشن کا تقاضہ ہے کہ ہر بات میں پرانے لوگوں کی طرح اللہ اور اسکے رسول کو بار بار نہیں لانا چائیے ۔ سو تھوڑا انگریزی کا سہارا لیا جائے۔
جب ہم نے امریکی معاشرہ اور ان کا رہن سہن قریب سے دیکھا تو اندازہ ہو ا کہ جو فقرے وہ بولتے ہیں ان کا معاشرے کا عکاس ہیں ۔ ہم ملتے ہی اسلام وعلیکم اور وعلیکم اسلا م کہتے ہیں ۔ یعنی تم پر اللہ کی سلامتی ہو یہ دعا ئے فقرے ہر وقت اور ہر غمی اور خوشی کے موقع پر بولے جاتے ہیں گورا صبح آپکو دیکھتے ہی Good Mournig کہے گاخواہ آپ کے گھر غمی ہو اب اس کو بھی مختصراً کرتے ہوئے وہ صرف Mouringکہ دیتا ہے۔ اس کو بھی آسان کرتے ہوئے اب صرف Hi Hi پر گزارہ ہے خدا حافظ آتے وقت Have a nice Eveningسب سے پاپولر ہے مگر عام طور پر Take Care کہا جاتا ہے۔ West میں چونکہ ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا رواج کم ہے اور ہر کسی کو اپنا خیال زیادہ تر خود ہی رکھنا پڑتا ہے۔ لہذایہ یاد کروایا جاتاہے کہ کوئی اور تو ہے نہیں اور خدا کا بھی تصور کم ہی ہے لہذا تمہیں اپنا خیال خود ہی رکھنا ہے۔
ہم صرف فیشن ہی میں یہ الفاظ استعمال کرہے ہیں ۔ورگرنہ ہم تو ایک دوسرے کا اتنا زیادہ خیال رکھتے ہیں کہ اگر ہم کچھ دوسروں سے چھپانا بھی چاہیں اور کبھی کچھ لمحے تنہائی میں گزارنا بھی چاہیں تو ایسا موقع کم ہی ملتا ہے۔ ہم تو علیک سلیک کے بعد چھوٹتے ہی پوچھیں گئے کہ کہا ں سے آئے ہیں ۔
کدھر جارہے ہیں ۔
آج ادھر کہاں گھوم رہے ہیں
اور نئی تازی سنائیں
اوپر سے نئی مصبیت Mobile اور دو پیسے کا Smsہر 10منٹ بعد بیوی کا Messageکہ اب کیا ہو رہا ہے۔ کون پاس بیٹھا ہے۔ کب آنا ہے وغیرہ وغیرہ ۔ اور تو اور میاں مجنوں کو ہیر اب نصیب نہیں ۔ Smsوصال سے بھی بڑھ کر وصال ہے۔ لیلی نے اب مجنوں کا جینا حرام کررکھا ہے۔ میاں مجنوں کی آنکھ گھلتی ہے تو لیلی کے Good Mourning 10کے Messageآچکے ہوتے ہیں سارا دن پل پل کی خبر Sheme کرنی پڑتی ہیں کہ وہاں بیٹھ کر Messageکرنا مناسب نہیں محسوس ہوتا مگر لیلی ناراض ہو جاتی ہے کہ Replay کیوں آرہا ۔ رات کو میاں مجنوں تھک ہار کے سونے کے موڈمیں ہوتاہے۔ مگر لیلی کے Inbox میں اس کے دیگر عشاق نے ڈھیروں غزلیں اور Good nightکے Messageبھیج رکھے ہیں ۔ اب لیلی جب تک وہ سب Messageمجنوں کونہ بھیج لے اسے نیند کیسے آئے ۔
کبھی دن ، ہفتے اور مہینے گزر جاتے اور
کس کے ہاتھ بھیجوں اسے آج کی دعا
قاصدہو ا ، ستارہ کوئی اس کے گھر نہ جائے
مگر اب Smsکے پیکج نے یہ کام آسان کردیا ہے۔ اب مسئلہ پیغام بھیجنا نہیں ۔ مسلسل پیام میں دلچسپی اورع جذبات برقرار رکھنا ہے۔ بندہ اب مسلسل نئی بات کیسے اور کہاں سے پیدا کرے وہ تو موبائل کمپنیاں خود ہی یہ مواد مہیا کرتی ہیں تاکہ ان کا یہ Businessچلتا رہے۔ وگرنہ میاں مجنوں کے پاس اور نہ لیلی کے پاس تو نئی بات ہوتی اور وہ کب کے اس موبائل وصل سے اکتا چکے ہوتے۔
ان حالات میں بھی جب نئی بات کرنے کو کوئی نہیں ہوتی یا Sms سے اکتاہٹ ہوجاتی ہے تو پھر انگریزی زبان کے اس عظیم الفاظ کا سہارا لیا جاتا ہے۔
اپنا خیال رکھیئے گا۔
Take Care
T. C
یہ ذرا مہذہب الفاظ ہیں وگرنہ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں نہیں فارغ، اپنا خود ہی خیال رکھو
بلکہ اب جب ہلکی پھلکی ناراضگی بھی ہوتی ہے۔ تو بجائے جاہلوں کی طرح ایک دوسرے کو کوسنے کے بجائے
دفع ہو جاؤ ، جاؤ جہنم میں
صرف Tc کہ دیا جاتا ہے۔
جس کا دراصل اردو ترجمہ ہے
جاؤ، جہنم میں
لیکن اس کا صحیح ترجمہ صرف پنجابی زبان ہی کرسکتی ہے
Tc
کھا خصما ں دا سر

اپنا تبصرہ لکھیں