کتاب کہانی:نبیلہ رفیق کی یادوں کے جگنو

نبیلہ رفیق فوزی کی یادوں کے جگنوئوں نے ناروے کی طویل تاریک راتوں میں یادوں کے جگن وں نے روشنیاں بکھیر کے رکھ دیں۔نبیلہ رفیق ایک مشرقی عورت ہیں۔وہ طویل عرصے سے مغربی معاشرے کی فضائوں میں سانس لے رہی ہیں۔برسہا برس مغربی معاشرہ کا حصہ ہونے کے باوجود بھی وہ اپنے وجود میں سمٹی دیس کی یادوں کو نہ بھلا پائیں۔وہ ایک طویل عرصہ سے اپنے دیس کی یادوں کو اپنے سینے میں چھپائے پھرتی رہیں۔نبیلہ نے یادوں کے جگنو اپنی مٹھی میں بند کیے رکھے۔

جب اپنی بند مٹھی کھولی تو وہ شعر و شاعری کے شاخ و گل بن گئے۔ان کی یادیں شاک گل پر جگنو بن کر چمکنے لگیں۔کچھ لوگوں کو جگنوئوں پر یہ اعتراض ہے کہ جگنو ناروے میں نہیں پائے جاتے۔یہی وجہ ہے کہ نارویجن زبان کی لغت میں یہ لفظ نہیں ملتا۔ مگر ناروے میں بہت سی چیزیں بیرون ملک سے برآمد کی جاتی ہیں۔ یہ جگنو بھی پاکستانی ادب کی سوغات بن کر آگئے ہیں۔اس لیے یہاں کے ناقدین کو ان امپورٹڈ جگنووں کو قبول کرنا ہو گا۔

چمن شاہ فرانس سے کہتی ہیں کہ ،نبیلہ رفیق محبت کی معصوم ادائوں کا ذکر بھی بہت خوبصورتی سے کرتی ہے۔ایک لکش انداز میں دل کی بات کہنے کا ہنر بھی رکھتی ہے۔جیسے یہ شعر سخن کا ساری حسن سمیٹے ہوئے ہے۔

ضروری تو نہیں ہر چاہ کو الفاظ پہنائیں
کبھی تو ادھ کھلے لب دیکھ کر تم آرزو سمجھو

نبیلہ جدید دور کی شاعرہ ہیں۔انکی شاعری میں وطن سے دوری اور مستقبل سے امید اور ملن دونوں گلے ملتے دکھائی دیتے ہیں۔وہ پاکستانی ادب کے دور جدید کی سوغات ہیں۔انکی شاعری ایک اعلیٰ ادبی ذوق کی مظہر ہے۔ادبی ذوق رکھنے والوں کے لیے نبیلہ رفیق کی یادوں کے جگنو کسی تحفے سے کم نہیں۔یہ تحفہ آپ اپنے لیے بھی لیں، اپنے ڈرائنگ روم کی شیلف کی رونق بڑہائیں اور اپنے پیاروں کو بھی دیں۔

4 تبصرے ”کتاب کہانی:نبیلہ رفیق کی یادوں کے جگنو

  1. AOA
    Congragulation1!ka ap ki mehnat ap nazar ana laki ha…or book ka introduction buhat acha likha….Dua ha ka Allah ap koher maqzad mein kamiyabi ata kara(AMEEN) Apna buhat kheyal rakhna
    Romana Farooq
    Kuwait

  2. Miss Farooq Roman jii , Shazia andleeb sahaba tuu likhany main pehly hii bohat expert hain inki tahraoo ko ghaor syy phary tuu pata chalta haa ky koi bohat barii adeeb hain , app ny inka coulm juu unhoo nay apny city Pindi ky bary main likha thaa woo parhain , pheer deakhin inki tharraoo mian kia ghari haaa….
    thanks for all…….
    best regards ,
    Arif Hussain
    Kuwait

اپنا تبصرہ لکھیں