اوسلو(عقیل قادر) پاکستان سینیٹ کی دفاعی پیدوار کمیٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عبد القیوم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کسی ایک خطے کا مسئلہ نہیں ہے اس لئے سب کو مل کر سیاسی اور سفارتی طریقے سے اس کا حل نکال کر اسے جڑ سے ختم کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیٹو پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر، فلسطین، عراق، شام اور افغانستان سمیت مشرق وسطی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عام ہیں لیکن یہاں طاقت کے استعمال سے امن قائم نہیں ہو کیا جا سکتا۔ انہوں نے اپنی بات کے جواز میں کہا کہ کشمیر کا مسئلہ گذشتہ 70 سالوں سے اقوام متحدہ میں التوا کا شکا ر ہے جبکہ کشمیر میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روزمرہ کا معمول ہے اور اجتماعی قبروں کی موجودگی یا گمنام قبروں کا دریافت ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ جنرل (ر) عبد القیوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیٹو ممالک کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو ممالک کو چاہیے کہ اقوام متحدہ کو مزید مظبوط اور طاقتور بنائیں تاکہ اس کی قراردادوں پر عمل درآمد کرایا جا سکے۔ جنرل (ر) عبد القیوم کے نیٹو پارلیمنٹ سے خطاب کے موقع پر رکن قومی اسمبلی پیر بخش جنجوعہ اور ناروے کے معروف بزنس مین اور پاکستان کے اعزازی سرمایہ کاری کونسلر راجہ ناصر حسین بھی موجود تھے۔
کمینٹس اور تبصرے
مانچسٹر کا سفر نامہ اچھا لگا اب آگے کیا ھے اس کا انتظار کرنا پڑے گا
اس دادا دادی کی سچ میں مجھے بھی کچھ سمجھ نہیں آئی ۔
واہ جناب کیا خوبصورت کلام ہے مگر شاعر کا نام ندارد یہ ذیادتی ہے کیا خوبصورت شعر ہے جمود توڑا…
Hosla afzai ka bohot shukriya Shahla ji.
اشتہار
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
درست کہا شبانہ سمجھ تبھی لگے گی جب اسکی دوسری قسط لگے گی۔ تبصرہ کا شکریہ ہمارے ساتھ رہیں۔