اوسلو(عقیل قادر) ہفتہ کی رات پی آئی اے کی فلائٹ اوسلو ایئر پورٹ سے اسلام آباد کے لیے رات 9 بجے روانہ ہونی تھی مگر وہ رات 3 بجے روانہ ہوئی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید ذہنی پریشانی سے دوچار ہونا پڑا۔ ایئر پورٹ پر موجود مسافروں کے مطابق پی آئی اے کا عملہ ہمیں اطلاع پہنچاتا رہا کہ فلائٹ آدھ گھنٹہ لیٹ ہے اور ایسے کرتے کرتے رات کے تین بج گئے اور فلائٹ اوسلو ایئرپورٹ سے تین بجے روانہ ہوئی ۔ مسافروں کے مطابق اگر پی آئی اے کی انتظامیہ ہمیں پہلے ہی بتا دیتی کہ فلائٹ 6 گنٹھے لیٹ ہے تو پی آئی اے کو مسافروں کے لیے ہوٹل کا بندوبست کرنا پڑنا تھا مگر ٹائمنگ کے بارے میں ٹال مٹول سے کام لیا جاتا رہا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اوسلو سے فلائٹ اسلام آباد کے لیے روانہ ہونی تھی مگر فلائٹ کا فوری شیڈول تبدیل کر کے اور مسافروں کو پہلے اطلاع دئیے بغیر فلائٹ کو مانچسٹر لے جایا گیا اور اس کے اگلے ہی ہفتے اوسلو سے فلائٹ کو اٹلی کے شہر روم لے جایا گیا جس کی وجہ سے لوگوں میں پی آئی اے کی انتظامیہ سے شدید تحفظات ہیں۔
کمینٹس اور تبصرے
مانچسٹر کا سفر نامہ اچھا لگا اب آگے کیا ھے اس کا انتظار کرنا پڑے گا
اس دادا دادی کی سچ میں مجھے بھی کچھ سمجھ نہیں آئی ۔
واہ جناب کیا خوبصورت کلام ہے مگر شاعر کا نام ندارد یہ ذیادتی ہے کیا خوبصورت شعر ہے جمود توڑا…
Hosla afzai ka bohot shukriya Shahla ji.
اشتہار
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
درست کہا شبانہ سمجھ تبھی لگے گی جب اسکی دوسری قسط لگے گی۔ تبصرہ کا شکریہ ہمارے ساتھ رہیں۔