ناروے۔ باکمال لوگ، لاجواب سروس پی آئی اے کی اوسلو سے اسلام آباد فلائٹ 6 گھنٹے لیٹ

PIA L1اوسلو(عقیل قادر) ہفتہ کی رات پی آئی اے کی فلائٹ اوسلو ایئر پورٹ سے اسلام آباد کے لیے رات 9 بجے روانہ ہونی تھی مگر وہ رات 3 بجے روانہ ہوئی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید ذہنی پریشانی سے دوچار ہونا پڑا۔ ایئر پورٹ پر موجود مسافروں کے مطابق پی آئی اے کا عملہ ہمیں اطلاع پہنچاتا رہا کہ فلائٹ آدھ گھنٹہ لیٹ ہے اور ایسے کرتے کرتے رات کے تین بج گئے اور فلائٹ اوسلو ایئرپورٹ سے تین بجے روانہ ہوئی ۔ مسافروں کے مطابق اگر پی آئی اے کی انتظامیہ ہمیں پہلے ہی بتا دیتی کہ فلائٹ 6 گنٹھے لیٹ ہے تو پی آئی اے کو مسافروں کے لیے ہوٹل کا بندوبست کرنا پڑنا تھا مگر ٹائمنگ کے بارے میں ٹال مٹول سے کام لیا جاتا رہا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اوسلو سے فلائٹ اسلام آباد کے لیے روانہ ہونی تھی مگر فلائٹ کا فوری شیڈول تبدیل کر کے اور مسافروں کو پہلے اطلاع دئیے بغیر فلائٹ کو مانچسٹر لے جایا گیا اور اس کے اگلے ہی ہفتے اوسلو سے فلائٹ کو اٹلی کے شہر روم لے جایا گیا جس کی وجہ سے لوگوں میں پی آئی اے کی انتظامیہ سے شدید تحفظات ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں