سٹاک ہوم(عارف کسانہنمائدہ خصوصی) علامہ اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا کے چئرمین اور ماہر اقبالیات جناب غلام صابر کو اُن کے کتاب Iqbal Religion & Physics of new Age لکھنے پر صدر پاکستان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ دیا گیا۔ صدارتی تمغہ دینے کی تقریب ڈنمارک کے دارالحکومت میں سفارت خانہ پاکستان میں منعقد ہوئی جس میں سفہر پاکستان جناب مسرور احمد جونیجو نے انہیں صدر پاکستان کی جانب سے طلائی تمغہ، توصیفی سند اور نقد انعام سے نوازا۔ اس پر وقار تقریب میں معروف ادیبوں، شاعروں اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی اور ادیب نصر ملک نے غلام صابرکو ان کی اقبالیات کے حوالے سے طویل جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہانہوں نے بہت عرصہ قبل انہیں صدارتی ایوارڈ دینے کی تجویز پیش کی تھی۔انہوں نے مذکورہ کتاب کے بارے میں اپنا مقالہ بھیپیش کیا۔ ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر جناب مسرور احمد جونیجو نے اپنے خطاب میں کہ کہ یہ صدارتی ایوارڈ غلام صابر کی اس خطہ میں چالیس سالہ طویل جدوجہد کا اعتراف جو ناہوں نے فکر اقبال کو یہاں پھیلانے میں صرف کی ہے۔ غلام صابر کی زیر قیادت قائم اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا ہر سال دو مرتبہ یوم اقبال مناتی ہے۔ معروف شعراء اسلام ساقی اوراقبال اختر نے غلام صابر کو منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ تقریب سے یورپی تنظیم اینار کے سربراہ باشی قریشی، سعدیہ اکبر خان، غلام صابر کے پوتے مونس کامل اور نواسی سعدیہ سعید نے بھی خطاب کیا۔ غلام صابر نے سفیر پاکستان کو اپنی دو کتب پیش کیں اور ایوارڈ تقریب میں شریک احباب کا شکریہ ادا کیا۔
کمینٹس اور تبصرے
مانچسٹر کا سفر نامہ اچھا لگا اب آگے کیا ھے اس کا انتظار کرنا پڑے گا
اس دادا دادی کی سچ میں مجھے بھی کچھ سمجھ نہیں آئی ۔
واہ جناب کیا خوبصورت کلام ہے مگر شاعر کا نام ندارد یہ ذیادتی ہے کیا خوبصورت شعر ہے جمود توڑا…
Hosla afzai ka bohot shukriya Shahla ji.
متعلقہ خبریں
اشتہار
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
درست کہا شبانہ سمجھ تبھی لگے گی جب اسکی دوسری قسط لگے گی۔ تبصرہ کا شکریہ ہمارے ساتھ رہیں۔