اسکینڈینیویا کے جناب غلام صابر ماہر اقبالیات کے لیے پاکستان سے صدارتی ایوارڈ

1_ambassador_ghulam_Sabir 1 2_Embassy_pic 1 3_Embassy_Spe 1 سٹاک ہوم(عارف کسانہنمائدہ خصوصی) علامہ اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا کے چئرمین اور ماہر اقبالیات جناب غلام صابر کو اُن کے کتاب Iqbal Religion & Physics of new Age لکھنے پر صدر پاکستان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ دیا گیا۔ صدارتی تمغہ دینے کی تقریب ڈنمارک کے دارالحکومت میں سفارت خانہ پاکستان میں منعقد ہوئی جس میں سفہر پاکستان جناب مسرور احمد جونیجو نے انہیں صدر پاکستان کی جانب سے طلائی تمغہ، توصیفی سند اور نقد انعام سے نوازا۔ اس پر وقار تقریب میں معروف ادیبوں، شاعروں اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی اور ادیب نصر ملک نے غلام صابرکو ان کی اقبالیات کے حوالے سے طویل جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہانہوں نے بہت عرصہ قبل انہیں صدارتی ایوارڈ دینے کی تجویز پیش کی تھی۔انہوں نے مذکورہ کتاب کے بارے میں اپنا مقالہ بھیپیش کیا۔ ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر جناب مسرور احمد جونیجو نے اپنے خطاب میں کہ کہ یہ صدارتی ایوارڈ غلام صابر کی اس خطہ میں چالیس سالہ طویل جدوجہد کا اعتراف جو ناہوں نے فکر اقبال کو یہاں پھیلانے میں صرف کی ہے۔ غلام صابر کی زیر قیادت قائم اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا ہر سال دو مرتبہ یوم اقبال مناتی ہے۔ معروف شعراء اسلام ساقی اوراقبال اختر نے غلام صابر کو منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ تقریب سے یورپی تنظیم اینار کے سربراہ باشی قریشی، سعدیہ اکبر خان، غلام صابر کے پوتے مونس کامل اور نواسی سعدیہ سعید نے بھی خطاب کیا۔ غلام صابر نے سفیر پاکستان کو اپنی دو کتب پیش کیں اور ایوارڈ تقریب میں شریک احباب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں