تینوں اسکینڈینیوین ممالک ناروے سویڈن اور ڈنمارک میں تحریک انساف کے عہدے داروں نے چند مفاد پرستوں کی وجہ سے پارٹی ڈسپلن خراب کرنے پر احتجاجی طور پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے ایک وفد تحریک انصاف کے لیے فنڈ اکٹھے کرنے کے لیے اسکینڈینیوین ممالک میں آیا۔یہ فنڈ ان ممالک میں پروگراموں کے ذریعے اکٹھے کیے جانے تھے۔سب سے پہلے بالترتیب ڈنمارک ناروے اور سویڈن میں یہ پروگرام کیے گئے۔لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان پروگراموں کے انعقاد کے لیے پاکستان سے آنے والے نام نہاد تحریک انصاف کے وفد نے پارٹی کے مقامی عہدے داروں سے نہ تو رابطہ کیا اور نہ ہی انہیں اس سلسلے میں کوئی با ضابطہ اطلاع دی۔جب اس سلسلے میں پارٹی عہدے داروں نے جہانگیر ترین سے رابطہ کر کے اصل سورتھال معلوم کرنے کی کوشش کی تو انہیں کوئی خاطر خواہ جواب نہ ملا۔اس سورتحال سے پارٹی کے مخلص عہدے داروں کے زبردست ٹیس پہنچی کیونکہ اس پروگرام کا مقصد پارٹی کی روح کو نقسان پہنچانا اور صرف ذاتی مفادات حاصل کرنا تھا۔یہ لوگ جو بظاہر پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں درحقیقت پارٹی کو اپنے ہاتھوں سے مروا رہے ہیں۔انکا مقصد پارٹی کے مخلص ورکرز کو بائی پاس کرنا تھا۔
کمینٹس اور تبصرے
پاکستان ایک مافیا کے زیر کنٹرول ھے وہاں پر حرام خوروں نے عزت اور شرافت سے زندگی گزارنے والوں کا…
کتنی بد قسمتی ھے کہ ھم اپنے ھی بچوں کی رائے اور ان کی خواہش کا احترام نہیں کرتے وہ…
ما شا اللہ شہلائ جی ٹھیک ہے اللہ سب کو توفیق دے ایکسسائز کی
ثمرہ `کہانی پڑھنے اور سراہنے کا شکریہ ، مزید رائے کا انتظار رہے گا۔
اشتہار
ہمارا فیس بک پیج
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
واقعی یادگار واٹس اپ ہے