پناہ گزین بچوں کے لیے۔درخواستیں

پناہ گزین بچوں کے لیے۔درخواستیں

نارویجن امیگریشن ایپیل بورڈ کو پناہ گزین بچوں کے لیے بنائے جانے والے نئے قانون کے سلسلے میں دو سو تیس درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔یو این ای کی ڈائیریکٹر مریانہ کا کہنا ہے کہ درخواستوں میں ہمیں فیصلے کو تبدیل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔اس سنئی اسکیمکے تحت پناہ گزین بچے جو ملک میں تین سال سے زائد کا وقت گزار چکے ہوں گے انہیں یہاں رہنے کی اجازت دے دی جائے گی۔اگر وہ باقی شرائط پر بھی پورے اترتے ہوں گے۔
یہ شرائط اس طرح کی ہوں گی کہ اگر وہ بچہ ایسے ملک سے تعلق رکھتا ہو ۔جس کا ناروے کے ساتھ معاہدہ ہو چکا ہو۔اس کے ساتھ یہ قانون پناہ کے لیے درخواست دینے کے بعد لاگو ہوا ہو۔اس بچے کی صحیح شناخت بھی ضروری ہو گی۔امیگریشن اپیل کی ڈائریکٹر نے صرف ایک سو تیس بچے لینے کا عندیہ ظاہر کیا ہے تاہم انکی درخواستیں منظور یا رد ہو سکتی ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں