نوبل پرائزکے پروگرام میں ایک شخص کی دوڑ اسٹیج کی جانب

آج اوسلو میں نوبل پرائز کمیٹی نے ملالہ یوسف زئی اور انڈیا کے کیلاش ستھیارٹی کو ان کی خدمات پر نوبل پرائز دیا۔ایوارڈ دینے کے پروگرام کے دوران ایک شخص جس کے ہاتھ میں میکسیکو کا جھنڈا اور گلے میں کیمرہ تھا نے اچانک اسٹیج کی جانب پروگرام کے دوران دوڑ لگا دی۔اس موقع پر اسٹیج پر ملالہ یوسف زئی اور کیلاش ستھیارٹی ایوارڈ کے ساتھ موجود تھے۔نوبل کمیٹی کے چئیر میں بیورن نے اس غیر متوقع شخص کی حیران کن آمد پر فوراً آگے بڑھ کر پکڑ لیا۔اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے آ کر اس پر قابو پا لیا۔اس شخص کے پاس سے کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا۔پولیس اس شخص کے بارے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔اس کے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ اس شخص کے پاس تقریب کا دعوت نامہ نہیں تھا۔
NRK/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں