ناروے۔ پاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور کا راجہ پرویز اقبال چب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

رپورٹ نمائندہء خصوصی اردو فلک ڈیسک عقیل قادر اوسلو

iqbal12iqbal7iqbal6iqbal8اوسلو(عقیل قادر) پاک ناروے فورم کے چیف آگنائزر اور معروف سماجی شخصیت چوہدری اسماعیل سرور نے گذشتہ دنوںامریکہ سے تشریف لائے ہوئے حاجی راجہ پرویز اقبال چب چیئرمین بابا میران شاہ ہسپتال پوران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا جس میں اوسلو کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس، سلطان حمزہ اعوان، چوہدری تنویر ببلی، پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری اقبال بھاگو، نائب صدر چوہدری محمد عباس آف مہمند چک، نائب انفارمیشن سیکریڑی چوہدری قمر عباس ٹوانہ، السرور ٹرسٹ کے بانی ڈاکٹر افتخار کیانی، چوہدری افتخار ناز، عتیق احمد، چوہدری محمد الیاس، عقیل قادر، چوہدری محمد افضال، فیاض مغل اور چوہدری پرویز اختر نے شرکت کی۔

iqbal3iqbal 1
چوہدری اسماعیل سرور نے تمام احباب کا تعارف کرایا جبکہ ڈاکٹر افتخار کیانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے السرور ٹرسٹ کے حوالے سے کی گئی کاوشوں پر روشنی ڈالی، ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس نے بھی خطاب کیا اور آنے والے الیکشن میں ووٹ کے استعمال پر زور دیا۔ راجہ پرویز اقبال چب نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے بابا میران شاہ ہسپتال کے بارے میںبتایا کہ ہسپتال میں غریب اور نادار لوگوں کا فری علاج کیا جاتا ہے۔انہوں نے چوہدری اسماعیل سرور کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا ۔

iqbal4

اپنا تبصرہ لکھیں