نارویجن ڈاکٹر گلبرٹ پر غذہ جانے کی پابندی

اسرائیلی حملوں کے دوران ذخمیوں کی مدد کرنے والے نارویجن داکٹر گلبرٹ پر اسرائیل کی جانب سے غذہ جانے پر ہمیشہ کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے۔نارویجن فارن منسٹری نے اس پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے اسرائیلی حکام سے وضاحت طلب کی ہے۔اسرائیلی حکام کا موقف یہ ہے کہ یہ پابندی اسرائیل نے حفاظتی اقدامات کے طور پر لگائی ہے۔تا ہم ڈاکٹر گلبرٹ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی ہسپتال میں زخمی بچوں کے علاج کے علاوہ اور بھی کئی تحقیقی منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔اس سے پہلے بھی ڈاکٹر گلبرٹ کئی مرتبہ ناروے سے اسرائیل اور فلسطین جا چکے ہیں۔اب تک اسرائیلی حملوں میں دو ہزار کے لگ بھگ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ابھی تک وہاں فلسطینیوں کے حالات اچھے نہیں ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں