ملالہ اسٹاک ہوم میں انعام وصول کریں گی

سٹاک ہوم(عارف کسانہ) ملالہ یوسف زئی ٢٩ اکتوبر کو سٹاک ہوم آرہی ہیں جہاں وہ سویڈن کی ملکہ سلویا سے ورلڈ چلڈرن پرائیز وصول کریں گی۔ انہیں اس عالمی انعام کا حق دار بچیوں کی تعلیم کے لیے جرات مندانہ جدوجہد کی وجہ سے قرار دیا گیا اور اس کا علان اس سال فروری میں کیا تھا۔ انعام دینے کی تقریب سٹاک ہوم میں ہوگی جس میں پاکستان کے سفیر طارق ضمیر بھی شریک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں