شادی کا ارادہ رکھنے والے نوجوان جوڑوں کیلئے اچھی خبر، سونا مزید سستا ہو گیا

شادی کا ارادہ رکھنے والے نوجوان جوڑوں کیلئے اچھی خبر، سونا مزید سستا ہو گیا

آج پاکستان میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد اب ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ سونا بھی سستا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعدفی تولہ سونا 89 ہزار 500 روپے ہو گیاہے ، چار روز میں سونے کی قیمت میں تقریبا 3900 روپے کمی واقع ہوئی ہے ۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں تین ڈالر کمی ہوئی ہے ، عالمی منڈی میں سوانا 1551 ڈالر فی اونس ہو گیاہے ۔

کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں چھ پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 154 روپے 82 پیسے پر بند ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ڈالر 155 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

کاروبار ی ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ 43 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتی ہوئی 17 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 42 ہزار 523 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آناشروع ہو گئی ، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 683 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 17 ماہ کی بلند ترین سطح 43 ہزار 207 پوائنٹس پر پہنچ گئی ہے ۔سٹاک مارکیٹ میں 303,565,340 کا لین دین ہوا جس کی مالیت 13,788,249,459 رہی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں