سیلابی پانی سے بچاؤ ۔۔۔۔۔

بہت عرصہ پہلے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کے بارشوں کے پانی کو تعمیراتی علاقوں اور عمارتوں سے دور رکھنے کے لیے پائپ لائنز کو استعمال کیا جائے ۔ اس طرح کی پانی کی نکاسی سے عمارتیں سیلابی پانی سے اور نمی کے دوسرے خطرات سے بچائی جاسکتی ہیں ۔ ایک اور ریسرچ کے نتیجے میں یہ بتایا گیا ہے کہ زیادہ پانی کی نکاسی کو موسمیاتی تبدیلیوں سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں کی وجہ سے جمع ہو جانے والا پانی نکاسی کے نظام میں بہت زیادہ ہو جاتا ہے یہ فیصلہ میونسپلٹی کو کرنا ہو گا کہ جب بارشیں بہت زیادہ ہوں تو کتنا پانی کا اخراج ان پائپ لائنز کے ذریعے ہو گا تاکہ گھروں کو سیلابی پانی سے بچایا جا سکے اس سلسلے میں چھتیں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں اور چھتوں پر استعمال کیا جانے والا مٹیریل جس میں کنکریٹ کو سب سے زیادہ موثر قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پانی کی نکاسی میں بہت آسانی ہوتی ہے لیکن ڈھلوانی چھتیں جو ہیں وہ اس سلسلے میں اتنی موثر ثابت نہیں ہوئی۔ ۔ پانی کی نکاسی کے لیے ہموار سطح کی چھتیں زیادہ موثر ثابت ہوئی ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں