سویڈش جنگلات آگ کی لپیٹ میں

سٹاک ہوم(عارف کسانہ) سویڈن میں اس سال موسم گرما بہت گرم اور خشک ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں بہت اضافہ ہوا ہے اور دارالحکومت میں 33ڈگری تک درجہ حرارت پہنچنا ایک اہم واقعہ ہے۔ گرمی کے باعث سمندر کے ساحلوں پر لوگوں کو بہت زیادہ رش رہا۔ گرمی کیباعث سویڈن کے وسطی علاقہ کے جنگلوں میں لگنے والی آگ نے تشویش ناک صورت حاصل پیدا کردی ہے اور حکام نے ایک ایک وسیع علاقہ کو لوگوں سے خالی کروا لیا ہے اور آگ بجانے کے لیے فرانس اور اٹلی سے آگ بجانے والے جہاز منگوا لیے ہیں جبکہ ناروے کے ہیلی کاپٹر بھی آگ بجھانے میں مدد کررہے ہیں۔دھواں ہر طرف چھایا ہوا ہے اس اس کے بادل سویڈن کے وسطی حصہ پر چھائے ہوئے ہیں اور یہ سٹاک ہوم کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ گذشتہ جمعرات سے شروع ہونے والی آگ سے ایک سو مربع کلمومیٹر کا علاقہ متاثر ہوہاہے اور اس سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے لیکن ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی ابھی اطلاع کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں