ذائد ٹیکس کی رقوم کی واپسی

ذائد ٹیکس کی رقوم کی واپسی
ناروے میں اس مالی سال کے ادا اکردہ ٹیکس کی رقوم کیبیشتر گنتی مکمل ہو گئی ہے جس کے نتیجے میںدو اعشاریہ پانچ ملین نارویجنوں کو اٹھائیس اعشاریہ چھ بلین کا ذائد ٹیکس جو کٹوتی کے ذریعے وصول کیا گیا تھا واپس کیا جائے گا۔ٹیکس کے ادارے کے مطابق یہ اضافی رقوم صارفین کو دو ہفتے کے اندر وصول ہو جائیں گی۔جبکہ تین ملین کے لگ بھگ پینشن وصول کرنے والے افراد کی پینشن کا حساب آج مکمل ہو جائے گا۔چار ملین کے لگ بھگ نارویجن افراد کو مزید ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہو گی۔ٹیکس دائیریکٹریٹ کو پانچ اعشاریہ پانچ ملین کی رقم ٹیکس کی مد میں وصول ہونے کی توقع ہے۔جن افراد کو جون میں ذائدٹیکس کی رقم وصول نہیں ہوئی انہیں یہ رقم ماہ اگست میں ملنے کی توقع ہے۔اپنی ذاتی فرم کے مالک افراد اور ٹیکس کے گوشوارے داخل کرانے والے افراد کو ماہ است تک انتظار کرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں