درختوں کے درمیان کھڑے اس ہوائی جہاز کے اندر دراصل کیا ہے؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

درختوں کے درمیان کھڑے اس ہوائی جہاز کے اندر دراصل کیا ہے؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

 کہاوت ہے کہ ’شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔‘ یہ کہاوت اس امریکی شخص پر کماحقہ صادق آتی ہے، جس نے ہوائی جہاز میں گھر بنانے کا شوق پال لیا اور پھر اس شوق کو پورا کرنے پر کروڑوں روپے خرچ کر ڈالے۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص کا نام بروس کیمپ بیل ہے جو امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ کا رہائشی ہے۔اس نے اپنا شوق پورا کرنے کے لیے ایک پرانا بوئنگ 727طیارہ 2لاکھ20ہزار ڈالر(تقریباً 2کروڑ 54لاکھ روپے) میں خریدا اور اسے اپنے شہر سے تھوڑی دور جنگل میں درختوں کے ایک جھنڈ میں کھڑا کر دیا اوراس کی تزئین و آرائش پر لاکھوں روپے خرچ کرکے اسے گھر میں تبدیل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق68سالہ بروس کیمپ بیل ریٹائرڈ الیکٹرکل انجینئر ہے اور ہوائی جہازوں کا بے حد شوقین ہے۔ پورٹ لینڈ سے دور درختوں کے درمیان کنکریٹ کے پلرز پر کھڑا یہ جہاز قریب سے گزرتی سڑک کے پاس ہی ہے لیکن درختوں میں گھرا ہونے کی وجہ سے سڑک سے نظر نہیں آتا۔ بروس نے اس میں رہائش اس طرح اختیار کر رکھی ہے کہ اس کی اندرونی حالت بھی بالکل اصلی رہے۔ وہ اب اس میں کچھ سیٹیں بھی نصب کرنے جا رہا ہے۔وہ 6ماہ اس جہاز میں گزارتا ہے اور باقی 6ماہ جاپان میں۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میں جاپان میں بھی ایک جہاز خرید کر ایسا ہی گھر بنانا چاہتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ اس بار جاپان کے لیے میں بوئنگ 747خریدوں۔“

اپنا تبصرہ لکھیں