دارچینی ضیابیطس کے علاج میں موثر

ملائیشیا کے طبی اور غذائیات کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں گرم مصالحہ کے جز و دارچینی کے ضیا بیطس کی بیماری میں موثر ہونے کے ثبوت مل گئے ہیں۔ان ثبوت کے مطابق دارچینی خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرتی ہے ۔ملائیشیاء کی یونیورسٹی کے تحت کی جانے والی ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ بالغوں کو ہونے والی شوگر کی بیماری کے درجہ دوئم میںدارچینی کو مفید پایا گیا ہے۔محققین کی ٹیم کے سربراہ محمد روجی نے بتایا کہ دارچینی اس وقت دنیا بھر میں کئی بیماریوں کے علاج میں استعمال ہو رہی ہے اور خون کی گردش کو بہتر بنانے کی وجہ سے اسے دستوں اور جوڑوں کے دردوں کے علاج کے لیے ا ستعمال کیا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق دارچینی انسولین کی مقدار کو کنٹرول کر سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں