اساتذہ کی ہڑتال میں مزید اضافہ کا امکان

ناروے میںہڑتال میںسوموار سے پانچ ہزار اساتذہ نے ایک سو بتیس اسکولوں سے حصہ لیا۔بدھ کے روز اساتذہ کی تنظیم نے وارننگ دی کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ ہڑتال جاری رکھیں گے۔اساتذہ کی تنظیم کی سربراہ رانگ ہلڈ d Ragnhil Lied نے نارویجن خبررساں ایجنسی NTB کو بتایا کہ پورے ملک میں ہزاروں اساتذہ ہڑتال کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔انہوںنے کہا کہ اساتذہ ملازمت کے دوران اپنے شب و روز کو بہتر بناے کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔تاکہ وہ اپنا کردار بہتر طور سے ادا کر سکیں۔اوسلو واحد صوبہ ہے جہاں ابھی تک ہڑتال کے اثرات ظاہر نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں