سلام کرنے پر بھی نیکیاں ملتی ہیں لہٰذا “AOA”

🥀 سلام کرنے پر بھی نیکیاں ملتی ہیں لہٰذا “AOA”

کہہ کر اپنی نیکیاں ضائع ہونے سے بچائیں 🥀

 

علی قادری

ایک شخص نبی اکرمﷺ کے پاس آیا اور اس نے السلام علیکم کہا آپ نے

اسے سلام کا جواب دیا پھر وہ بیٹھ گیا تو نبی اکرمﷺ نے فرمایا اس کو دس نیکیاں ملیں

پھر ایک اور شخص آیا اس نے السلام علیکم ورحمتہ اﷲ کہا آپ نے اسے جواب دیا پھر وہ شخص بھی بیٹھ گیا آپﷺ نے فرمایا اس کو بیس نیکیاں ملیں

پھر ایک اور شخص آیا اس نے السلام علیکم ورحمتہ ﷲ وبرکاتہ کہا آپ نے اسے بھی جواب دیا پھر وہ بھی بیٹھ گیا آپﷺ نے فرمایا اسے تیس نیکیاں ملیں
سنن ابی داؤد 5195

لیکن افسوس
اکثر و بیشتر لوگوں کی عادت بن چکی ہے کہ سلام کرنے یا لکھنے کے بجائے AOA لکھ دیا جاتا ہے اور افسوس کے ساتھ یہ عمل ایک فیشن بن کر ابھرتا جارہا ہے
کاش امت مسلمہ فیشن اور غیروں کی پیروی کرنے کے بجائے دین کی تعلیمات سیکھیں اور سلام کرنے پر جو نیکیاں ملتی ہیں انہیں سمیٹیں اور سلام کی جگہ AOA کہنے یا لکھنے سے پرہیز کریں
اللہ پاک ہم سب کو صحیح معنوں میں مسلمان بننے کی توفیق نصیب فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین..


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *