روحانی سلسلہ عالیہ عظیمیہ کے نیٹ ورک

ہالینڈ (پ۔ر)  روحانی سلسلہ عالیہ عظیمیہ کے نیٹ ورک

See full size image

مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے نوجوان لڑکوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ مادیت پرستی کے اس دور میں زندگی برق رفتاری سے گزررہی ہے انسان مادیت پرستی کی اس دوڑمیں دوسرے انسان پر سبقت لے جانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔تاہم اس انتھک محنت و مشقت کے باعث انسان کا ذہنی اور قلبی سکون ختم ہو کر رہ گیا ہے ۔ اس سکون کی دولت کودوبارہ حاصل کرنے کے لئے نوجوان نسل اکثر غیر فطری حربے استعمال کرتے ہیں، جو کسی طرح بھی جائز نہیں ہیں۔ حاجی محمد جاوید عظیمی نے نوجوانوں سے کہا اگر آپ واقعی حقیقی قلبی سکون چاہتے ہیں تو آپ ذکر اللہ ذکر رسولۖ کی محافل میں باقاعدگی سے شرکت کیا کریںانہی اذکار کی بدولت آپ حقیقی سکون کی دولت سے مالا مال ہو جائیں گے۔ حاجی جاوید عظیمی نے مزید کہا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور خاتم الانبیاء کے صدقے سے فرمان الہی اور فرمان رسول ۖ کو عوام الناس میں منتقل کرنے کے لئے مراقبہ ہال ہالینڈ دس سال سے تواتر کے ساتھ روحانی تقریبات کا بڑی کامیابی سے انعقاد کررہا ہے ، میری خواہش ہے کہ ان روحانی تقریبات کے انعقاد میں نوجوان عملی طور پر حصہ لیں، اس خواہش کی تکمیل کے لئے ہم نوجوان لڑکوں کی یوتھ لیگ کو تشکیل دینے جارہے ہیں ، جس میں نوجوان رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرسکتے ہیں۔ خواہش مند نوجوان لڑکے اتوار 16 دسمبر تک مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔Mobiel : 0615134083    Email: moraqbahalnl@yahoo.com

روحانی سلسلہ عالیہ عظیمیہ کے نیٹ ورک” ایک تبصرہ

  1. I’ve been surfing online greater than 3 hours nowadays, yet I never discovered any attention-grabbing article like yours. It is pretty worth sufficient for me. In my view, if all site owners and bloggers made excellent content material as you did, the net will probably be much more useful than ever before.

اپنا تبصرہ بھیجیں