انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے نیشنل میوزیم کا معلوماتی ٹور

نمائندہء خصوصی
اتوار کی سہ پہر انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے نارویجن نیشنل میوزیم آکرش ہوس میں ایک معلوماتی دورہ کیا گیا۔گروپ میں تنظیم کی خواتین اور بچے شامل تھے۔ یہ گروپ تنظیم کی سربراہ غزالہ شاہین او ر دیگر اراکین کے ساتھ وہاں شام تک رہا۔اس دوران میوزیم گائیڈ نے چھ منزلہ عمارت میں واقع مختلف تاریخی ادوار کی ایجادات مجسمے، تعمیراتی میٹیریل لباس نوادرات اور دیگر اشیاء کے تدریجی ماڈلز

کا تعارف کروایا۔یہاں پندرھویں صدی سے لے کر بیسویں صدی تک کے نوادرات موجود ہیں۔
میوزیم میں ایک پوری منزل پر سمندر اور فضاء میں آلودگی پھیلانے والے عمل اور اشیاء کے بارے میں بصری ماڈلز اور ڈاکومنٹری فلمیں بھی دکھائی

گئی تھیں تاکہ لوگوں کو اس مسلہء سے آگاہ کیا جا سکے۔
میوزیم کی سیر کے اختتام میں ممبران کی تواضع روبینہ جبین کے تیارکردہ کھانے سے کی گئی۔


source / urdufalak.net news desk

اپنا تبصرہ لکھیں