وسلو کاؤنٹی کی جانب سے ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کی سلور جوبلی کی دو روزہ تقریب

رپورٹ نمائندہء خصوصی
انتیس اور تیس اکتوبر کی شام اوسلو کے سٹی ہال میں ناروے میں پاکستانی وں کی آمد کے پچاس برس مکمل ہونے پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا افتتاح ناروے کے بادشاہ شاہ ہاکون نے کیا۔ پروگرام منعقد کرنے کے لیے اوسلو کاؤنٹی نے مختلف تنظیموں کوانتظامی امور اور استقبالیہ میں مدد کے لیے مدعو کیا ہے۔ جس میں ایمی اور انٹر کلچرل وومن گروپ بھی شامل تھا۔
تقریب کا آغاز جمعہ کی شام ساڑھے پانچ بجے ہو ا۔ناروے میں پاکستانیوں کی آمد کے پچاس برس مکمل ہونے کی خوشی میں منعقد کی جانے والی اس تقریب کے افتتاحی پروگرام میں پاکستان کے سفیر اور سفارت خانے کے کونسلر خالد نے بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی۔اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے نامور فنکاروں نے پاکستانی ترانے گائے جس میں ہال میں موجود تمام مہمانوں نے حصہ لیا۔پاکستانی ترانہ پیش کرنے میں پاکستانی فلمی اداکارہ سونیا خان انکی بیٹی، شوہر اور ڈاکٹر شامی نے بھی حصہ لیا۔
پہلے روز تعارفی تقریب دو گھنٹے تک جاری رہی۔
source Urdufalak newsdesk

اپنا تبصرہ لکھیں