برطانوی شاہی خاندان چھوڑنے کے صرف 4 دن بعد ہی شہزادہ ہیری اور شہزادی کا بڑا فائدہ ہوگیا

برطانوی شاہی خاندان چھوڑنے کے صرف 4 دن بعد ہی شہزادہ ہیری اور شہزادی کا بڑا فائدہ ہوگیا

شاہی خاندان چھوڑنے کا اعلان کرنے پر برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو برطانوی شہریوں کی طرف سے کڑی تنقید کا سامنا ہے مگر اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ان دونوں کے فالوورز بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق شاہی خاندان چھوڑنے کا اعلان کرنے کے بعد صرف 4دن میں شہزادہ ہیری اور میگھن کو انسٹاگرام پر 5لاکھ نئے لوگوں نے فالو کیا ہے جس سے ان کے فالوورز کی تعداد 10.6ملین ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فالوورز کی تعداد اتنی تیزی سے بڑھنے پر وہ اپنے بڑے بھائی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ کی انسٹاگرام پر مقبولیت کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ کے اس وقت انسٹاگرام پر 10.8ملین فالوورز ہیں۔ چنانچہ اس وقت 35سالہ شہزادہ ہیری اور38سالہ میگھن مارکل 37سالہ شہزادہ ولیم اور38سالہ شہزادی کیٹ سے صرف 2لاکھ فالوورز پیچھے رہ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ گزشتہ سال 2اپریل کے روز بنایا گیا تھا اور اسے اس تیزی سے لوگوں نے فالو کیا کہ اس اکاﺅنٹ نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں جگہ بنا لی۔ اکاﺅنٹ بنائے جانے کے بعد6گھنٹے سے بھی کم وقت میں اسے 10لاکھ لوگوں نے فالو کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں