دنیا کا محفوظ ترین موبائل فون آگیا، قیمت بھی انتہائی کم

دنیا کا محفوظ ترین موبائل فون آگیا، قیمت بھی انتہائی کم

آج کے سمارٹ فونز نے صارفین کے نجی ڈیٹا کو ہیکرز کے رحم و کرم پر لا کھڑا کر دیا ہے۔ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ہونے کے باوجود غالب امکانات موجود ہیں کہ سمارٹ فونز کو ہیک کیا جا سکے تاہم اب ایک ایسا فون متعارف کروا دیا گیا ہے جسے دنیا کا محفوظ ترین فون کہا جا رہا ہے اور اسے ہیک کرنالگ بھگ ناممکن ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ فون فنکشن ایکس نامی کمپنی نے بنایا ہے۔ گزشتہ سال کمپنی نے اس فون کا ایک ماڈل متعارف کروایا تھا تاہم اس کے صرف 5ہزار یونٹ بنائے گئے تھے تاہم اب کمپنی اپنے اس فون کو ہر کسی کی دسترس میں دینے جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فون کا نام ’بی او بی ایکس فون‘ (BoB XPhone)رکھا گیا ہے جس کا ڈیزائن موجودہ سمارٹ فونز سے یکسر مختلف ہے۔ اس میں 4.7انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے لگایا گیا ہے جس کی ریزولوشن 1920×1080ہے۔ اس میں سنیپ ڈریگن 660چپ سیٹ، 6جی بی ریم اور 64جی بی سٹوریج فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس فون میں 48میگا پکسل بیک اور 16میگاپکسل فرنٹ کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون کا تمام تر جادو اس کے آپریٹنگ سسٹم میں ہے جو اسے دنیا کا محفوظ ترین فون بناتا ہے۔ اس آپریٹنگ سسٹم کو بھی ’فنکشن ایکس‘ کا نام دیا گیا ہے‘ جو فون کا کلی طور پر ’انکرپٹڈ‘ بناتاہے، جس سے فون کی کال، ٹیکسٹ، ویب براﺅزنگ وغیرہ ہر سرگرمی محفوظ ہوتی ہے اور کوئی اس تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔ تاہم اگر آپ آج کی کوئی مین سٹریم ایپلی کیشنز چلانا چاہتے ہیں تو آپ اس فون پر اینڈرائیڈ 9.0آپریٹنگ سسٹم بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس فون کی قیمت 599ڈالر (تقریباً 92ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں