’پاکستان نے ایک بار پھر بالا کوٹ میں دہشتگردوں کا کیمپ ایکٹو کردیا ہے اور ۔۔۔ ‘ بھارتی آرمی چیف ایک بار پھر اپنی فورسز کو ذلیل کرانے کی تیاری کرنے لگے

’پاکستان نے ایک بار پھر بالا کوٹ میں دہشتگردوں کا کیمپ ایکٹو کردیا ہے اور ۔۔۔ ‘ بھارتی آرمی چیف ایک بار پھر اپنی فورسز کو ذلیل کرانے کی تیاری کرنے لگے

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان نے بالا کوٹ میں دہشتگردوں کے کیمپ کو ایک بار پھر ایکٹو کردیا ہے اور وہاں 500 دہشتگرد موجود ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ وہی بالا کوٹ ہے جہاں بھارتی فضائیہ نے 26 فروری 2019 کو حملہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پاک فضائیہ نے انہیں اپنا پے لوڈ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کردیا تھا، اس کے بعد 27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے ساتھ جو کیا تھا وہ پوری دنیا نے دیکھا تھا۔

ریاست بنگال کے دارالحکومت چنائی میں آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں بالا کوٹ کو دوبارہ شروع کردیا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ بالا کوٹ پر اثر پڑا تھا اور اسے تباہ کردیا گیا تھا۔

بھارتی آرمی چیف نے الزام لگایا کہ بالا کوٹ میں اس وقت 500 دہشتگرد موجود ہیں جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش میں ہیں۔ جنرل بپن راوت نے گیدڑ بھبھکی لگاتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیں سرحد پر ڈٹی ہوئی ہیں اور یہ بالا کوٹ سے آگے بھی جاسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں