بیگم کلثوم کی طبیعت میں بہتری آ رہی تھی،اچانک انتقال وہم و گمان میں بھی نہ تھا:نواز شریف

بیگم کلثوم کی طبیعت میں بہتری آ رہی تھی،اچانک انتقال وہم و گمان میں بھی نہ تھا:نواز شریف

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے بتایا ہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت میں کافی بہتر ی آ رہی تھی اوراچانک انتقال وہم و گمان میں بھی نہ تھا، ان کے کینسر کے مرض میں مزید بگاڑ پیدا نہیں ہو رہا تھا۔ مجھے امید نہیں تھی کہ وہ اچانک دنیا سے رخصت ہو جائیں گی۔

نواز شریف نے کہا کہ بیگم کلثوم کی وفات کینسر کے مرض کی وجہ سے نہیں بلکہ پھیپھڑوں میں پیدا ہونیوالے انفیکشن کی وجہ سے ہوئی۔ ہمیں یہ نہیں معلوم تھا کہ وہ صحت یات ہوتے ہوئے اچانک ہمیں چھوڑ جائیں گی۔ نواز شریف نے اس موقع پر اچانک انتقال کے حوالے سے کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ ایسے موقع پر ان کی موت میں خدا کی مصلحت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ انتقال سے ایک روز پہلے میری ان سے بات ہوئی تھی اور وہ کافی بہتر معلوم ہو رہی تھیں۔ میرے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ دوسرے روز انتقال کر جائیں گی۔ اخبار کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری والدہ بڑی حوصلہ مند خاتون تھیں،سخت تکلیف میں بھی اپنی تکلیف کا اظہار نہیں کرتی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں