سعودی حکومت نے غیر قانونی تارک وطن افراد کو باعزت طریقے سے اپنے آبائی ملک جانے کیلئے مزید 60دن کی مہلت دینے کا اعلان کردیا ہے۔سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ (جی ڈی پی)کے قوانین کے تحت ایسے غیر ملکی باشندے جو اقامہ (ریذیڈینسی پرمٹ)ختم ہونے کے باوجود سعودی عرب میں موجود ہیں انہیں مزید 60دن کی مہلت دی جارہی ہے تاکہ وہ باعزت طریقے سے سعودی عرب چھوڑ سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے غیر ملکی شہری جنہیں نئی پالیسی کے تحت ملک چھوڑنے کی مہلت ملے گی وہ 60 دن سے زائد وقت سعودی عرب میں نہیں گزار سکیں گے۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس بات کی اس وقت مزید وضاحت اس وقت کی جب ایک غیر ملکی نے پوچھا کہ میرے پاس فائنل ایگزٹ ویزا ہے اور میرا اقامہ ختم ہوچکا ہے تو کیا یہ کوئی پریشان کن بات ہے؟ جواب دیا گیا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں، فائنل ایگزٹ ویزا کی تاریخ سے 60 دن کے اندر اندر آپ کو سعودی عرب چھوڑنا ضروری ہے۔خیال رہے کہ سعودی پولیس نے مملکت میں غیر قانونی قیام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 3 روز میں 24 ہزار غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
کمینٹس اور تبصرے
درست کہا شبانہ سمجھ تبھی لگے گی جب اسکی دوسری قسط لگے گی۔ تبصرہ کا شکریہ ہمارے ساتھ رہیں۔
مانچسٹر کا سفر نامہ اچھا لگا اب آگے کیا ھے اس کا انتظار کرنا پڑے گا
اس دادا دادی کی سچ میں مجھے بھی کچھ سمجھ نہیں آئی ۔
واہ جناب کیا خوبصورت کلام ہے مگر شاعر کا نام ندارد یہ ذیادتی ہے کیا خوبصورت شعر ہے جمود توڑا…
اشتہار
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
ماشاءاللّہ یورپ میں اردو زبان کے فروغ اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے کی بہت اچھی کاوش ہے…