یورپین زون میں مالیاتی ترقی ناروے سے ذیادہ

اس سال یورپئین کمیشن نے یورپئین زون میں مالیاتی ترقی کا گراف دو اعشاریہ دو بتایا ہے جبکہ ناروے میں یہ گراف ایک اعشاریہ پانچ دکھایا گیا ہے جو کہ نارویجن اندازے سے کم ہے جو کہ موسم خزاں تک ایک اعشاریہ آٹھ تھا۔یورپین زون میں پچھلے دس برسوں میں مالیاتی استحکام میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔یہ رپورٹ جمعرات کے روز کیمیشن کے مالیاتی ادارے نے پیش کی تھی۔موسم بہار کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق مالیاتی ترقی کا گراف زیرو اعشاریہ پانچ ریکارڈ کیا گیا تھا۔جبکہ اب یہ دو اعشاریہ دو تک متوقع ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں