4 سال کا مفت اقامہ، سعودی عرب میں غیر ملکی ملازم نے سوشل میڈیا پر اپنے کفیل سے شرط جیت لی، کیا شرط لگائی تھی؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

33

عرب ممالک میں مقیم غیر ملکی شہری اکثر کفیلوں کی زیادتی اور بے حسی کا تذکرہ کرتے نظر آتے ہیں لیکن سعودی عرب میں ایک یمنی نوجوان اپنے کفیل کے ساتھ لگائی گئی دلچسپ شرط کا قصہ لے کر سوشل میڈیا پر آ گیا۔ جلال احمد نامی اس نوجوان نے فیس بک پر اپنے کفیل کی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ لکھا”میرے کفیل نے میرے ساتھ شرط لگائی ہے کہ اگر میں 24 گھنٹے کے دوران 1500 لائک حاصل کر لوں تو وہ اگلے چار سال کےلئے میرے اقامے کی تجدید مفت میں کروائیں گے۔ پلیز میری مدد کریں۔ مجھے یہ شرط جیتنی ہے۔“

گلف نیوز کےمطابق اس نوجوان کی شرط پر سوشل میڈیا صارفین نے ایسا ردعمل دیا کہ یقیناً اس نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہو گا۔ صرف 12 گھنٹوں میں اسے 11000 لائک مل گئے جبکہ اس کی پوسٹ پر 7500 سے زائد کمنٹ کئے گے۔ اب یہ تو بتانے کی ضرورت نہیں کہ یہ نوجوان کفیل کے ساتھ لگائی گئی شرط جیت گیا ہے اور بہت خوش ہے۔
اس نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ”میں آپ سب کا شکر گزارہوں کہ آپ نے میری بے پناہ مدد کی۔ چار سال کے اقامتی ویزہ کی مالیت 24000 ریال (تقریباً 640000 پاکستانی روپے) ہے۔میرے کفیل نے کہا ہے کہ وہ اپنے عہد کا پاس کریں گے۔ میں آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ مجھے نا جاننے کے باوجود آپ سب نے میری مدد کی۔ “

اپنا تبصرہ لکھیں