جنوبی افریقہ کے مسلمان کھلاڑی ہاشم آملہ نے برما میں تشدد کا نشانہ بننے والے روہنگیامسلمانوں کے حق میں آواز بلند کر دی ۔تفصیل کے مطابق ہاشم آملہ کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ اسلامی شعار کے مطابق زندگی گزارتے ہیں ،مسلمان کرکٹر نہ صرف کرکٹ کے میدان میں بلکہ نجی زندگی میں بھی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ساوتھ افریقہ کے میچوں کے دوران پہنی جانے والی وردی پر شراب کی کمپنی کا لوگو نہ لگوانے کے باعث جرمانہ ادا کرتے ہیں ۔اب مسلمان کرکٹر نے برما میں روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے ہاشم آملہ نے کہا کہ رحمدل انسان بہترین قسم کے لوگ ہوتے ہیں ،آئیے دوسروں پر رحم کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ روہنگیا اور دنیا کے تمام مظلوم لوگوں کو اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں ۔
کمینٹس اور تبصرے
مانچسٹر کا سفر نامہ اچھا لگا اب آگے کیا ھے اس کا انتظار کرنا پڑے گا
اس دادا دادی کی سچ میں مجھے بھی کچھ سمجھ نہیں آئی ۔
واہ جناب کیا خوبصورت کلام ہے مگر شاعر کا نام ندارد یہ ذیادتی ہے کیا خوبصورت شعر ہے جمود توڑا…
Hosla afzai ka bohot shukriya Shahla ji.
اشتہار
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
درست کہا شبانہ سمجھ تبھی لگے گی جب اسکی دوسری قسط لگے گی۔ تبصرہ کا شکریہ ہمارے ساتھ رہیں۔