اوسلو ایرپورٹ پر ٹرک فوڈ فیسٹیول کاآغاز

اوسلو ائیر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں پرسفرکرنے والے مسافروں کے لیے ایوینور کمپنی کے تعاون سے مسافروں کے لیے اشیائے خوردو نوش کی نئی ورائٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔فوڈ کمپنی کے ڈائیریکٹر تھور گائر کے مطابق انہیں امید ہے کہ مسافروں کے لیے مہیاء کی جانے والی ڈشز کی نئی ورائٹی پسند کی جائے گی۔ Torgeir Kjos S248rensenانہوں نے اسے مسافروں کے لیے ایک پر کشش پیش کش قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اوسلو ائیر پورٹ پر فوڈ ٹرک فیسٹیول انتہائی فخر سے پیش کرتے ہیں۔یہ آئیڈیا دنیا بھر اور ناروے میں فوڈ اسٹریٹ سے لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے ائیر پورٹ پر انتظار کرنے والے مسافر فائدہ اٹھا سکیں گے۔فوڈ کمپنی HMSHost-Umoe F&Bکے مینیجر نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں اس شاندار انتظام کا موقع ایوینور کمپنی کی جانب سے ملا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں