رگے ائیر پورٹ کی بندش کی وجہ سے مسافروں کو ذیادہ رقم کی ادائیگی اور پروازیں منسوخ نہیں ہوں گی

رگے ائیر پورٹ کی بندش کی وجہ سے مسافروں کو ذیادہ رقم کی ادائیگی اور پروازیں منسوخ نہیں ہوں گی
رگے پراویت سول اٹھارٹی نے ایک میٹنگ میں رگے ائیر پورٹ کو یکم نومبر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ رائن ئیر کمپنی کے معاہدے کے خاتمے کی وجہ سے کیا گیا تھا۔رائن ائیر کا موقف یہ تھا کہ سرکاری ائیر ٹیکس لاگو ہونے کی صورت میں ان کی فضائی کمپنی رگے ائیر پورٹ کو اپنے ائیر بیس کے طور پر استعمال نہیں کرے گی۔جبکہ ائیر پورٹ اتھارٹی کے مطابق ائیر پورٹ پر رائن ائیر کی پروازیں بند ہونے کی وجہ سے ہوائی ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی۔جس کی وجہ سے ائیر پورٹ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گا۔ائیرپورٹ کے مارکیٹنگ مینیجر نائل Nigel N. Thoresen کے مطابق وہ مسافر جن کے پاس یکم نومبر کے بعد کی ٹکٹیں ہیں انہیں نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا۔بلکہ ان کے مسلہء کا کوئی حل تلاش کیا جائے گا۔نائل نے کہا کہ ان مسافروں کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ائیر لائن سے جوع کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں