بدھ کی رات استوانگر کے پناہ گزین کیمپ میں دو پناہ گزین آپس میں جھگڑ پڑے جس کے نتیجہ میں ایک بیس سالہ زخمی کو فوری طور پرمقامی ہسپتال میں لے جایا گیا۔زخمی کرنے والے شخص کی عمر چھیالیس سا ل بتائی گئی ہے۔پولیس نے اس شخص کو گرفتارکر لیا ہے۔وہ عدالت میں ترجمان کی مدد سے اپنا بیان ریکارڈ کرائے گا۔یہ بات جنوب مغربی ڈسٹرکٹ پولیس سے اولا بیونسن Olaug Bj248rnsen نے نارویجن خبر رساں ایجنسی کو بتائی۔
ان دنوں اسی کیمپ میں پولیس پہلے ہی ایک تین سالہ بچے پر تشدد کرنے کے بارے میں تفتیش میں مصروف ہے۔
NTB/UFN

Recent Comments