جعلی ویب سائٹ کے بارے میں محکمہء صحت کی وارننگ

نارویجن محکمہء صحت نے ذاتی ڈاکٹر تبدیل کرنے والی جعلی ویب سائٹ کے بارے میں خبردار کیا ہے۔وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویب سائٹ وزیٹرز سے رقم وصول کر کے انہیں اصل ڈاکٹرتو پہنچا تو دیتی ہے لیکن اس سے پہلے درخواست گزار کے بارے میں بہت سی ضروری معلومات اکٹھی کر لیتی ہے ۔جس میں گھر کا فون نمبر،پرسنل نمبر وغیرہ شامل ہیں۔اسکا مقصد اس معلومات کو اور مقاصد کے لیے استعمال کرنا ہے۔
ناروے میں صرف ایک ویب سائٹ ہے www.helsenorge.no جہاں آپ اپنا ڈاکٹر تبدیل کر سکتے ہیں۔وہاں آپ Min helse187 کی آپشن میں لاگ ان ہوں گیاگر آپ کے پاس انٹرنیٹ نہیں ہے تو آپ موبائیل فن پر سے اس نمبر پر رابطہ کریں۔ 800 43 573. ۔ یہ نمبر فری ہے۔
ہیلتھ ڈائیریکٹریٹ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر وہ کسی وقت نیٹ پرر کسی کے دھوکے میں آ جائیں تو Datatilsynet سے رابطہ کریں۔
NTB/UFN
اپنا تبصرہ لکھیں