اوسلو قومی اسمبلی کے باہر فلسطینی عوام کے حق میں مظاہرہ

اردوفلک نیوز ڈیسک
اوسلو میں قومی اسمبلی کے باہر نارویجنوں سمیت مختلف قومیتوں کے افراد نے فلسطینی عوام کی حمائیت میںمظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں دو ہزار کے لگ بھگ افراد نے شرکت کی۔اس مظاہرے میں مختلف تنظیموں نے بھی شرکت کی اور فلسطین کے نہتے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ایک فلسطینی خاتون نے بتایا کہ وہ سات سال پہلے فلسطین سے ہجرت کر آئی تھیں۔اس وقت بھی فلسطین کے حالات اچھے نہیں تھے۔انہیں ہر وقت اپنے بیگ میں اپنے کاغذات تیار رکھنے پڑتے تھے کہ نہ جانے کب ملک چھوڑنا پڑے۔

اپنا تبصرہ لکھیں