ناروے میں موبائیل کے استعمال پر پابندی

ناروے میں موبائیل کے استعمال پر پابندی

ماہ مئی کے آغاز سے ہی ناروے میں دوران ڈرائیونگ موبائیل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔اس قانون کی رو سے آپ ڈرائیونگ کے دوران موبائیل کے کی بورڈ کے بٹن کو گفتگو ختم کرنے یا شروع کرنے کیلیے چھو سکتے ہیں۔لیکن اس کے لیے فون کا کار میں فکس ہونا ضروری ہے۔دوران ڈرائیونگ موبائیل فون کو ہاتھ میں پکڑ کر گفتگو کرنا منع ہے۔جبکہ نئے قانون کی رو سے آپ ریموٹ کنٹرول سے فکس فون کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔موبائیل فون کی تیز ترقی کی وجہ سے دوران ڈرائیونگ موبائیل کے استعمال کی وجہ سے کئی حادثات رونماء ہوئے۔تاہم ابھی تک دوران ڈرائیونگ اسے استعمال کرنے پر جرمانہ سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں